Lyrics

کوئی جا کے یہ اُن کو بتائے اُن کی راہوں میں آنکھیں بچھائے اک دیوانہ جانے کب سے گیت گائے، گیت گائے کوئی جا کے یہ اُن کو بتائے تم نے یہ ہم سے کہا تھا کبھی "ساتھ نہ چھوڑیں گے ہم تم چاہے یہ دنیا رہے نہ رہے ساتھ رہیں گے ہم تم ساتھ جئیں گے ہم تم" اک بار تم آ جانا آ کر یہ تم دیکھ جانا تیرے پیار میں ہم نے کیا کیا دکھ اٹھائے، دکھ اٹھائے کوئی جا کے یہ اُن کو بتائے چھلکے نہ پیمانہ دل کا، صنم بانہوں میں ہم کو سنبھالو رکھ لو وفا کا بھرم آج تم ہم کو گلے سے لگا لو اپنا ہمیں تم بنا لو اک بار تم آ جانا آ کر یہ تم دیکھ جانا تیرے پیار میں ہم نے کیا کیا زخم کھائے، زخم کھائے کوئی جا کے یہ اُن کو بتائے اُن کی راہوں میں آنکھیں بچھائے اک دیوانہ جانے کب سے گیت گائے، گیت گائے
Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out